ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم پی اے کرنل (ر) ایوب خان گادھی پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں مطلوب تین مرکزی ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیرے پر موجود چار شہری بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خفیہ اطلاع پر تھانہ رجانہ کے علاقے میں کارروائی کی، جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار اور ہلاک ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار