ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ چک نمبر 301 گ ب گوجرہ کے قریب پیش آیا جہاں ٹکر اتنی شدید تھی کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 48 سالہ نوید سجاد، 35 سالہ پرویز اور 15 سالہ جویریہ شامل ہیں، جن کا تعلق چک نمبر 369 اے ٹی ڈی اے، تحصیل چوبارہ، ضلع لیہ سے بتایا گیا ہے۔

حادثے میں ایک مسافر پرویز احمد زخمی بھی ہوا جسے فریکچر کے باعث فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہے اور شہریوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار