ایشیا اردو

 صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر حمید رضا صدیقی نے 6 ستمبر یوم دفاع پر پاک فوج کو سلام دیتے ہوئے کہا کہ آج کا روشن دن پاک فوج کی فتح کا دن ہے۔ہمارے دشمن نے سوچا کہ شائد ہم غافل ہیں اور وہ لاہور جم خانہ میں فتح کا جشن منا لے گا مگر وہ آج تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ ایک ہی جھٹکے میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کی کلائی موڑ دی۔ ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہیں۔ قوم چین کی نیند اسلئے سوتی ہے کہ ہماری افواج ہماری سرحدوں پر موجود ہیں۔ پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں۔ فضاءحدود ہوں یا بحری، زمینی حدود، ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور بات ہمارے شہید، ہمارے غازی بارہا دشمن کو باور کرواچکے ہیں۔ کوئی بھی مسئلہ یا آفت ہو ہماری پاک افواج ہمیشہ ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔ پوری پاکستانی قوم چین کی نیند اسلئے سوتی ہے کہ ہماری سرحدوں پر بہادر جوان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور ہم محفوظ ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار