جتوئی میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم، 2 بچے جاں بحق، 5 افراد زخمی
مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار مسافر شدید متاثر ہوئے۔ تصادم کے باعث دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
_2026_03_19_14_46_00_77030219.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment