پٹرول سستا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی، نئے کرایوں کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے اور مختلف شہروں کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی کا کرایہ 5060 روپے سے کم ہو کر 4150 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد کا کرایہ 4720 روپے سے کم ہو کر 3870 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح رحیم یار خان کا کرایہ 2230 روپے سے کم ہو کر 1830 روپے، اور ملتان کا کرایہ 1850 روپے سے کم ہو کر 1520 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کا کرایہ 1300 روپے سے کم ہو کر 1070 روپے جبکہ حویلی لکھا کا کرایہ 1330 روپے سے کم ہو کر 1090 روپے کر دیا گیا ہے۔
شمالی علاقوں کے لیے بھی کرایوں میں کمی کی گئی ہے، ایبٹ آباد کا کرایہ 3550 روپے سے کم ہو کر 2400 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 3450 روپے سے کم ہو کر 3350 روپے کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نئے کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
_2026_06_20_05_41_19_83032512.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment