ایران نیوکلیئر معاہدہ بدترین فیصلہ تھا، ٹرمپ کی اوباما پالیسی پر سخت تنقید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کیا گیا نیوکلیئر معاہدہ امریکہ کی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک تھا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے ناتجربہ کاری کے باعث یہ معاہدہ کیا، جس سے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا راستہ ملا۔ انہوں نے اس معاہدے کو ایک بڑی غلطی قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت ایران کے ساتھ ایک نیا اور بہتر معاہدہ کرنا چاہتی ہے، جو ماضی کے معاہدے کے برعکس ہوگا۔ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے اور مکمل اطمینان کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک نیا معاہدہ طے نہیں پاتا، ایران پر پابندیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم دونوں فریقوں کو احتیاط سے کام لینا ہوگا تاکہ کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ایران کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ نہ تو ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے اور نہ ہی حاصل کر سکتا ہے، اور اسی اصول کے تحت مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔
_2026_05_25_06_05_17_33249980.jpg)


Leave A Comment