ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کل امریکی قوم سے اہم خطاب کریں گے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دینے کے لیے کل امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، اور ممکن ہے کہ اس سے قبل کوئی ڈیل بھی ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو، ہم جنگ سے نکل رہے ہیں، تاہم مذاکرات کی میز پر آنے سے بات چیت میں بہتری آئے گی۔
_2026_04_01_16_18_51_36506247.jpg)


Leave A Comment