ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "سبق نہ سیکھا تو وجود باقی نہیں رہے گا"
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے اپنے رویے سے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران میں میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والی تنصیبات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی، اور امریکی فضائیہ نے حالیہ حملوں میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں میزائل اور ڈرون محفوظ کیے جاتے تھے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ممکن ہے کہ وہ کبھی سبق نہ سیکھے، جس کے باعث امریکہ کو مزید سخت اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو ایسا وقت آ سکتا ہے جب امریکہ مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور اپنی کارروائی کو مکمل کرنے کے لیے فوری قدم اٹھائے گا، جس کے نتیجے میں ایران کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
_2026_06_28_06_04_22_36626822.jpg)


Leave A Comment