ایران کے خلاف سخت وارننگ: امریکی صدر کا ممکنہ حملے پر فیصلہ کن ردعمل کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی جہازوں پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور جدید اسلحے سے لیس ہے۔
ٹرمپ کے مطابق دنیا بھر میں موجود امریکی فوجی اڈے مکمل طور پر تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان وسائل کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران امن مذاکرات میں کچھ حد تک نرمی دکھا رہا ہے، لیکن اگر کسی قسم کی جارحیت ہوئی تو امریکہ خاموش نہیں رہے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے تیاری مکمل ہے۔
_2026_05_05_07_47_36_51676784.jpg)


Leave A Comment