ایران کے جوہری عزائم پر ٹرمپ کا سخت بیان، اسرائیل کو خطرہ قرار
امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار آ گئے تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔امریکی صدر
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ امریکا کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنا پڑے گا یا نہیں، تاہم ایران اب بھی محدود جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا ایران پر نئے حملوں کے قریب پہنچ چکا تھا اور بحری جہاز میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس ہو کر تیار کھڑے تھے۔
امریکی صدر کے مطابق صورتحال انتہائی حساس مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور ایران گزشتہ کئی دہائیوں سے آبنائے ہرمز کو ایک اہم عسکری ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے، تاہم اگر سفارتی پیش رفت نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں ایران کے خلاف مزید امریکی کارروائی کا امکان موجود ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کیوبا کے حوالے سے کہا کہ انہیں وہاں کی صورتحال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں، تاہم ان کے مطابق کیوبا کو مدد کی ضرورت ہے۔
_2026_05_20_05_58_35_58474947.jpg)


Leave A Comment