پاکستانی سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کا آغاز متوقع، ترکش پیٹرولیم کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ شروع کرنے جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا اور اس سے معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ملک میں پیٹرول کی قلت کو بھی روکا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے اور حکومت معاشی میدان میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں معاشی استحکام اور ترقی کی مزید خبریں سامنے آئیں گی۔
_2026_08_10_09_47_01_63581147.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment