ملتان:چھت گرنے کے ساتھ کرنٹ لگنے سے دو افراد جان بحق دس افراد زخمی
ایشیا اردو
ملتان میں وہاڑی روڈ پر ٹرانسپورٹ گڈز کے گودام کی کچی چھت گرگئی،، چھت گرنے سے اندر بیٹھے ہوئے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا گیا۔ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی 7 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب نواں شہر چوک کے قریب پائلٹ اسکول کے ساتھ گھر میں قیصر عباس ، حاجی محمد اور عمر فاروق موٹر کا بور کر رہے تھے کہ لوہے کا راڈ زمین سے نکالتے ہوئے بے قابو ہو کر بجلی کی تاروں پر گرگیا اور اس میں کرنٹ آگیا۔کرنٹ لگنے سے قیصر عباس موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کو بچانے کے لئے جانے والے حاجی محمد اور عمر فاروق کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔زخمیو کو فوری طور پر طبی امداد دے کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا گی

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment