متحدہ عرب امارات کے حکام نے سائبر قوانین کے حوالے سے شہریوں کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے، جس کے تحت واٹس ایپ سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نجی گفتگو (Private Chat) کو بغیر اجازت شیئر کرنا سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، کسی کی چیٹ کا اسکرین شاٹ لینا، تصاویر یا پیغامات آگے بھیجنا اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانا قانون کی خلاف ورزی ہے، جس پر 2 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ درہم تک بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپس میں شیئر ہونے والے مواد کے ذمہ دار ہوں گے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچ سکیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار