خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر United Arab Emirates اور France کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ معاہدہ یو اے ای کے وزیر مملکت برائے دفاع مبارک بن فاضل المزروعی کے دورہ فرانس کے دوران کیا گیا۔ یو اے ای کی وزارت دفاع کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باضابطہ دستخط کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر دفاعی اور سٹریٹجک شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس معاہدے سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور خطے میں سیکیورٹی تعاون کو فروغ ملے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار