امریکا کے ایران پر فضائی وار، آبنائے ہرمز کے قریب میزائل و ڈرون تنصیبات نشانہ، خطے میں کشیدگی شدید
امریکا نے ایران کے خلاف آبنائے ہرمز کے قریب فضائی حملے کیے ہیں، جن میں ایرانی میزائل، ڈرون ذخائر اور ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ساحلی علاقے سرک میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ 25 جون کو ایک سنگاپور کے تجارتی جہاز کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، جسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو اس کا جواب تیز اور فیصلہ کن دیا جائے گا۔
اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
_2026_06_27_05_04_28_27776624.jpg)


Leave A Comment