امریکا کی بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سروسز کی منظوری، کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
امریکا نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کی مالیت تقریباً 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس منصوبے میں معروف دفاعی کمپنیاں بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن مرکزی کنٹریکٹر کے طور پر کام کریں گی۔ ان سپورٹ سروسز میں ٹریننگ، سپیئر پارٹس اور دیگر تکنیکی سہولیات شامل ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا نے بھارت کے لیے الٹرالائٹ ہووٹزرز کی سپورٹ کی منظوری بھی دی ہے جس کی مالیت تقریباً 23 کروڑ ڈالر ہے۔
_2026_05_19_06_14_16_90664867.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment