کیلیفورنیا کے ایڈورڈز اڈے پر امریکی بی-52 بمبار طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقعایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی 52 سٹریٹو فورٹریس بمبار طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے بعد فضائی اڈے کے علاقے میں دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھا، جو دور دراز صحرائی علاقوں سے بھی دیکھا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔
فضائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 20 منٹ پر پرواز کے فوراً بعد ہی رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
_2026_06_16_08_33_13_13417200.jpg)


Leave A Comment