امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی، ایران کشیدگی کے دوران بڑے پیمانے پر استعمال کا انکشاف
واشنگٹن میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ایران سے جاری کشیدگی کے دوران امریکی میزائل ذخائر میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی دفاعی صورتحال پر نظر رکھنے والے اداروں کی رپورٹس کے مطابق مختلف دفاعی کارروائیوں کے دوران میزائل سسٹمز کا بڑی مقدار میں استعمال کیا گیا، جس کے باعث ذخائر متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً نصف حصہ استعمال ہو چکا ہے، جبکہ دیگر اہم میزائل اقسام میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
تجزیاتی اداروں کے مطابق مسلسل فوجی کارروائیوں کے باعث دفاعی ذخائر میں پیدا ہونے والا خلا مستقبل میں ممکنہ تنازعات کے دوران چیلنج بن سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس صورتحال نے دفاعی حکمت عملی اور اسلحہ کی دستیابی پر مزید بحث کو جنم دیا ہے۔
_2026_04_22_16_41_45_19792369.jpg)


Leave A Comment