امریکا نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کو ایک اہم شراکت دار قرار دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط فوجی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان داعش خراسان کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اس تعاون سے خطے میں دہشت گردی کے خطرات کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ان کے مطابق امریکا کے وسطی ایشیائی شراکت دار بھی افغانستان سے پیدا ہونے والے سکیورٹی خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود سکیورٹی صورتحال اور دہشت گرد نیٹ ورکس بدستور امریکا کی نگرانی میں ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کی ایک اہم بین الاقوامی توثیق ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار