امریکا میں میکسیکن ہری مرچوں سے سلمونیلا پھیل گیا، 27 ریاستوں میں سینکڑوں افراد متاثر
امریکا میں میکسیکو سے درآمد کی گئی ہری مرچوں کے باعث سلمونیلا کی وبا پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں 27 ریاستوں میں 345 افراد بیمار ہو گئے ہیں۔
صحت حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 36 کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
تحقیقات کے مطابق یہ وبا ہیلاپینو مرچوں کی ایک مخصوص کھیپ سے پھیلی، جو میکسیکو کی ریاست سینالوا سے امریکا پہنچی اور مختلف مقامات پر تقسیم کی گئی۔
وبا کے بعد متعلقہ کمپنی نے مشتبہ مرچوں کو مارکیٹ سے واپس منگوانا شروع کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی مرچوں کے استعمال سے گریز کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سلمونیلا کی عام علامات میں اسہال، پیٹ درد، بخار اور متلی شامل ہیں، جبکہ کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں یہ مرض زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ واقعہ تازہ سبزیوں سے جڑی ایک اور حالیہ وبا کے فوراً بعد سامنے آیا ہے، جس سے امریکا میں خوراک کے تحفظ کے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
_2026_08_09_07_22_21_65745605.jpg)
_2026_08_13_08_20_55_77326492.jpg)
_2026_08_13_08_18_21_38154542.jpg)
Leave A Comment