پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ طویل مدتی اورکثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔
آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی اتحاد اور افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کی بارڈر منیجمنٹ کیلئے خصوصی کاوشوں اورعلاقائی استحکام میں کردارکوسراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پرسفارتی تعاون مزید بہتربنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد دہرایا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار