امریکہ کا چین سے مطالبہ، ایران پر دباؤ ڈال کر خلیجی کشیدگی کم کرنے کی اپیل
مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ چین، ایران پر دباؤ ڈال کر اسے خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اور یہ اس کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔ ان کے مطابق چین کو چاہیے کہ وہ ایران کو صورتحال بہتر بنانے پر قائل کرے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چین خود بھی اس بحران سے متاثر ہو رہا ہے کیونکہ اس کے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین اس معاملے میں مثبت کردار ادا کرتا ہے تو خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے اور عالمی تجارت کو بھی سہولت ملے گی۔
_2026_05_14_08_20_25_44565789.jpg)


Leave A Comment