وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 430 ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اب تک 3 ہزار 238 افراد زخمی ہو چکے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق زلزلوں کے بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آنے والے زلزلوں کی شدت 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی، جنہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار