ایشیا اردو

خانیوال :تھانہ جہانیاں کے علاقے میں ڈاکو راج قائم ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں شہری عدم تحفظ کا شکار جہانیاں روڈ  واقع ہوٹلوں پر  ڈکیتوں کی  وارداتیں  ڈکیتوں کے دوران  مزاحمت پر  فائرنگ 1 شخص جاں بحق 2 افراد  زخمی ڈاکوں ہوٹلوں  سے نقدی اور قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئےجاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ عظیم زخمیوں میں اسلام گل اور اشرف شامل ہیں ریسکیو1122 اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی  ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد  تحصیل ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ڈاکوؤں نے تھانہ جہانیاں کے علاقے میں   ساری رات نصف درجن کے قریب ہوٹلوں میں لوٹ مار کی ڈاکو ایک ہوٹل سے نکل کر دوسرے ہوٹل میں لوٹ مار کرتے رہے ہوٹلوں پرکھانا کھانے کیلئے آنے والوں کو بھی لوٹتے رہے ڈاکوؤں نے انتہا کردی اور پولیس نے اپنی بے بسی کی انتہا کردی شہریوں کا کہنا ہے کہ  جہانیاں میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں ڈاکوؤں کے آگے پولیس بے بس کی تصویر بنی ہوئی ہے  شہریوں نے  وزیر اعلی پنجاب  آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار