راجن پور: قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک غریب شہری پر برہنہ کرکے تشدد کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق شہری صدیق گورچانی نے بارڈر ملٹری پولیس کے خلاف شکایات کی تھیں، جس پر افسران و اہلکاروں نے اسے برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرمائشی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
کمشنر کے حکم پر ملوث بارڈر ملٹری پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، جن میں خدا بخش، سیف اللہ، کاشف شاہ، جہان، اور احسان اللہ شامل ہیں۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واضح ہدایت دی ہے کہ تشدد میں ملوث افسران و اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار