پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء راجن پور،روجھان اور ڈیرہ غازیخان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
ایشیا اردو
ڈیرہ غازیخان/سنیئر رپورٹر،نعمان حفیظ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء سابق ایم پی اے،انچارج سوشل میڈیا ٹیم پنجاب مس شمائلہ رانا ایڈووکیٹ نے راجن پور،روجھان اور ڈیرہ غازیخان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،متاثرین سیلاب میں مالی،راشن،کپڑوں کی امداد تقسیم کی بعد ازاں مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،چیئر مین شیخ اسرار احمد،سٹی صدر جان عالم خان لغاری،جنرل سیکرٹریز طارق اسماعیل،سیکرٹری اطلاعات شیخ طاہر معراج اور دیگر سے ملاقات کی اور تاجر برادری،آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بھر پور امداد پر (ن) لیگ کی مرکزی صدر مریم نواز کی طرف سے شکریہ ادا کیا صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے بتایا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے راجن پور،فاضل پور،روجھان کے علاقوں میں میں چار ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا گیا جبکہ کل تونسہ شریف میں امدادی رقم اور سامان تقسیم کریں گے مس شمائلہ رانا ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم بالخصوص مسلم لیگ (ن) اپنے سیلاب زدہ گھرانوں کے ساتھ کھڑی ہے ان کی بحالی کے لئے وزیر اعظم نے وفاق کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے رقم کی فراہمی کر دی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ابھی تک سروے مکمل نہیں کرا یا گیا جس کی وجہ سے متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہو سکا موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بیماریوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جلدسروے مکمل کرا کر گھروں کی تعمیر اور بحالی کے لئے فنڈز کا فوری اجرا ء کرے



Leave A Comment