ڈیپارٹمنٹ آف پلمونالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک کا انعقاد
ورلڈ سی او پی ڈی کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف پلمونالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔ واک میں پروفیسر آف پلمونالوجی ڈاکٹر انجم نوید جمال، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد خان، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر وسیم ریاض، ڈاکٹر ہمایوں غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر وقاص افضل، ڈاکٹر آصف کھیڑا سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے سانس کی بیماریوں سے بچاؤ سے متعلقہ مختلف پیغامات والے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ آگاہی واک میں شریک ماہرین نے بتایا کہ یہ پھیپھڑوں کا دائمی مرض ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ یہ مرض طویل عرصے سے تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جن افراد کو پھیپھڑوں کا دائمی مرض ہوتا ہے ان میں پھیپھڑوں کے سرطان اور دل کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی علاماتِ میں سینے میں جکڑن اور درد، گھرگھراہٹ ہونا، بار بار سانس کی بیماریاں ہونا، پاؤں، پٹھوں کی سوجن، کھانسی میں بے تحاشہ بلغم کا اخراج، ہونٹ یا ناخن کی کھال نیلی پڑنا اور
سانس لینے میں دشواری ہونا بلخصوص جسمانی مشقت کے دوران شامل ہیں۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمباکو نوشی سے پرہیز، باقاعدگی سے جسمانی ورزش اور صحت مند طرز زندگی اپنانے سے سانس لینے کے عمل میں بہتری آتی ہے اور اس سے سانس کی بیماریوں اور انکی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے



Leave A Comment