سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بارود سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ گاڑی کسی بڑے حملے میں استعمال ہونے والی تھی، تاہم فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے شہری آبادی کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس گاڑی کی تین روز تک نگرانی کی اور اسے آبادی سے دور ہونے پر نشانہ بنایا تاکہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ اس کامیاب کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار