موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ غائب,واپڈا نے پوری بستی کی روشنی غائب کردی
تھانہ شاہ صدر دین اور واپڈا عملے کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں پورے گرڈ کی بجلی معطل کر دی گئی۔ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب پولیس نے واپڈا ملازم نعیم کی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بند کرتے ہوئے کارروائی کی، جس پر دونوں اداروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ کشیدہ صورت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق واپڈا عملے نے احتجاجاً تھانے کی بجلی منقطع کردی جس کے بعد پولیس اہلکار گرڈ اسٹیشن پہنچے اور متعلقہ ملازم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ پولیس ایکشن کے ردعمل میں واپڈا نے پورے گرڈ کی بجلی بند کرکے احتجاج مزید سخت کردیا، جس کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
علاقے میں صورتِ حال کشیدہ ہے اور عوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے جبکہ انتظامیہ اور مقامی عمائدین سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان فوری طور پر بات چیت کروا کر امن و امان کی صورتحال بحال کی جائے۔



Leave A Comment