واٹس ایپ WhatsApp 2026 میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے بعد یہ صرف ایک میسجنگ ایپ نہیں رہے گا بلکہ ایک مکمل سوشل پلیٹ فارم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی صارفین کو ایک دوسرے سے زیادہ مؤثر انداز میں جوڑنے کے لیے نئے فیچرز پر کام کر رہی ہے، جن میں تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد شیئر کرنے کے بہتر طریقے شامل ہوں گے۔

سب سے اہم تبدیلی یوزرنیم سسٹم ہو گی، جس کے بعد صارفین فون نمبر کے بغیر بھی ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے، بالکل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح۔ اس سے پرائیویسی میں بھی بہتری آئے گی اور نئے لوگوں سے رابطہ آسان ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹس فیچر کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے، جس میں میوزک شامل کرنے، اسٹیٹس کو لائیک کرنے اور “ایڈ یورز” جیسے انٹرایکٹو فیچرز شامل ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق “اباؤٹ” سیکشن کو بھی اپڈیٹ کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین مختصر پیغامات شیئر کر سکیں گے جو 24 گھنٹوں بعد خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

مزید یہ کہ چیٹ تھیمز، اسٹیکرز تجاویز، چینل سبسکرپشن اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں، جن سے تصاویر ایڈٹ کرنا اور پیغامات لکھنا مزید آسان ہو جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار