واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا اور جدید انٹرفیس تیار کیا جا رہا ہے، جس میں چیٹ اور نیویگیشن کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اپنے نئے ری ڈیزائن شدہ اِن چیٹ انٹرفیس پر کام کر رہی ہے، جس میں فلوٹنگ چیٹ بار اور شفاف نیویگیشن بار شامل کیے جانے کی تیاری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نیا فیچر ابھی تک عام بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں، تاہم کچھ تکنیکی ذرائع کے مطابق اس کا ابتدائی ورژن فعال کیا جا چکا ہے۔

کمپنی میٹا کی جانب سے اس نئے ڈیزائن کو مکمل طور پر جاری کرنے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ اسے ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق جب یہ اپ ڈیٹ مکمل طور پر جاری ہو گا تو واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان اور جدید ہو جائے گا، تاہم اس کی باضابطہ تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار