واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹس کو منظم کرنا مزید آسان ہو جائے گا
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کا مقصد چیٹس کو مزید بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین آرکائیو اور لاک چیٹس کے لیے الگ چیٹ لسٹس تیار کر سکیں گے، جس سے کمیونیکیشن کا عمل زیادہ آسان اور منظم ہو جائے گا۔
یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ واٹس ایپ کا موجودہ “کسٹم لسٹ” فیچر پہلے ہی صارفین کو مختلف چیٹ فلٹرز بنانے کی سہولت دیتا ہے، جس میں وہ اپنے پسندیدہ افراد یا گروپس کو شامل کر سکتے ہیں۔
اب اس سسٹم کو مزید بہتر کرتے ہوئے آرکائیو اور لاکڈ چیٹس کے لیے پری سیٹ فلٹرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ان ریڈ، گروپس اور فیورٹس جیسے فلٹرز دستیاب ہیں۔
لاکڈ چیٹس تک رسائی پاس کوڈ، فیس آئی ڈی یا دیگر سکیورٹی آپشنز کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے، تاہم نئے پری سیٹ فلٹر میں سکیورٹی کی نوعیت کے بارے میں ابھی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
_2026_06_08_09_14_36_75363783.jpg)

_2026_09_14_11_43_02_26045009.jpg)
Leave A Comment