دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ WhatsApp ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین باآسانی یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کے کون سے کانٹیکٹس اس وقت آن لائن موجود ہیں۔ اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین کو کسی چیٹ کو کھولے بغیر ہی آن لائن اسٹیٹس کی معلومات حاصل ہو سکے گی۔

فی الحال کسی بھی فرد کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اس کی چیٹ کھولنا ضروری ہوتا ہے، لیکن نئے فیچر کے بعد یہ معلومات براہِ راست ایک مخصوص حصے میں دستیاب ہوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فیچر کا ڈیزائن دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز کے ایکٹیو اسٹیٹس سیکشن سے ملتا جلتا ہوگا، مگر اسے مزید آسان اور مؤثر بنانے پر کام جاری ہے۔

یہ فیچر فی الوقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے، جبکہ عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کے بارے میں ابھی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے صارفین کو اپنے آن لائن دوستوں تک فوری رسائی حاصل کرنے میں بڑی سہولت ملے گی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار