واٹس ایپ نے صارفین کے لیے پریمیم فیچرز اور نیا تھنکنگ موڈ متعارف کرایا
واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو خصوصی اور اضافی فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔ یہ پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا اور صارفین اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ 2.26.4.8 کے مطابق اس پلان میں خصوصی اسٹیکرز، ایپ تھیمز، تین سے زیادہ چیٹس پن کرنے کی سہولت، ایپ آئیکن کسٹمائزیشن اور نئے چیٹ رنگ ٹونز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید برآں، واٹس ایپ میٹا اے آئی کے لیے نیا تھنکنگ موڈ متعارف کر رہا ہے، جو پیچیدہ سوالات کے بہتر جوابات دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صارفین مستقبل میں اپنی ضرورت کے مطابق تھنکنگ موڈ یا فاسٹ موڈ منتخب کر سکیں گے۔
اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ چینل ایڈمنز کو اسٹیٹس اپڈیٹس شیئر کرنے، حالیہ چیٹ سرچز دیکھنے اور اپڈیٹس کی فارورڈنگ ریپورٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے سخت اکاؤنٹ سیکیورٹی سیٹنگز متعارف کروائی ہیں، اور میڈیا فائلز کے تحفظ کے لیے رسٹ پروگرامنگ لینگویج اپنائی جا رہی ہے۔ یہ فیچرز مختلف مراحل میں متعارف ہوں گے اور آئندہ دنوں میں مزید اپڈیٹس متوقع ہیں۔
_2026_02_03_17_03_43_67534606.jpg)

_2026_10_26_15_14_45_48540551.jpg)
Leave A Comment