کوہلو: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پرخودکشی کرلی
ایشیا اردو
رپورٹ احمد مری
کوہلو بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ پولیس اسٹیشن ڈیرہ بگٹی کے حدود میں مسماة (ش)نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے مرحوم خاتون چار بچوں کی والدہ تھی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری کاروائی کے لئے سیول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کرلیا واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خواتین کے خودکشیوں کی واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے اس حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آرہے ہیں جس کی بناء پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات رونماء ہورہے ہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے بنائے گئے نیشنل کمیشن آن دے سٹیٹس آف ویمن(خواتین کمیشن) بھی نظروں سے اوجھل ہے جبکہ حکومتی سطح پر محروم طبقات کے لئے بنائے گئے ادارے بھی خاموش ہیں اعلیٰ حکام،خواتین کمشن اور بنائے گئے حکومتی سطح پر اداروں کو چاہئے کہ نوٹس لیکر تحقیقیات کئے جائے تاکہ خواتین کے خودکشیوں کی واقعات میں کمی آسکے اعلیٰ سطح پر تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے ایسے کئی واقعات رونماء ہوئے ہیں جن کی اب تک اعلیٰ سطح پر کوئی تحقیقات نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ایسے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment