گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ ہیموفیلیا ڈے، بلڈ ڈونر کیمپ اور آگاہی واک کا انعقاد
لاہور میں ورلڈ ہیموفیلیا ڈے کے موقع پر گورنر ہاؤس میں بلڈ ڈونر کیمپ اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر یاسین خان، خالد عباس ڈار، میاں محمد اجمل، بلڈ ڈونرز، فلاحی کارکنوں اور ہیموفیلیا و تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ ہے اور مشکلات میں گھرے افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنا عبادت کے مترادف ہے۔ انہوں نے بلڈ ڈونرز اور فلاحی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے متوسط اور غریب طبقے کے لیے کھلے ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مریض بچوں اور خون عطیہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔
_2026_04_18_12_05_45_32338406.jpg)


Leave A Comment