حوثیوں سے تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں، مگر کشیدگی کے لیے بھی تیار ہیں: یمن کی وزیر خارجہ
Yemen کی وزیر خارجہ Afrah Al-Zouba نے کہا ہے کہ حکومت Houthi Movement کے ساتھ جاری تنازع کا پرامن حل چاہتی ہے، تاہم اگر اشتعال انگیزی جاری رہی تو کشیدگی کے لیے بھی تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت اور حوثیوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ Oman ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ کے مطابق حوثی گروہ Bab al-Mandeb میں وہی حکمت عملی اپنانا چاہتا ہے جو Iran Strait of Hormuz میں اختیار کیے ہوئے ہے، یعنی اہم بحری گزرگاہوں پر اثر و رسوخ قائم کرنا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بحری جہازوں پر حملوں پر عالمی برادری کے کمزور ردعمل نے حوثیوں کے حوصلے بڑھائے ہیں۔ اس وقت مختلف محاذوں پر وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں، تاہم ابھی کسی بڑے فوجی آپریشن کا آغاز نہیں ہوا۔
افراح الزوبہ نے دعویٰ کیا کہ حوثی ایران سے براہِ راست پروازیں بحال کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں فوجی، مالی اور افرادی مدد حاصل ہو سکے۔
_2026_07_28_09_56_36_65811412.jpg)


Leave A Comment