یوٹیوب نے اپنا نیا اِن ایپ میسجنگ فیچر بڑے پیمانے پر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اب پلیٹ فارم کے اندر ہی ویڈیوز پر گفتگو کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت یوٹیوب ایپ میں ایک نیا میسجنگ آئیکن شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ویڈیوز، شارٹس اور لائیو اسٹریمز شیئر کرنے کے ساتھ ون ٹو ون چیٹ بھی کر سکیں گے۔

اس فیچر میں ایک خاص حفاظتی نظام رکھا گیا ہے، جس کے مطابق کسی بھی صارف سے براہِ راست گفتگو شروع کرنے کے لیے پہلے اسے دعوتی لنک بھیجنا ہوگا۔ یہ لنک سات دن تک فعال رہے گا اور اسے واٹس ایپ یا دیگر چیٹ ایپس کے ذریعے بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

یوٹیوب کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ آسانی سے رابطے کا موقع فراہم کرنا ہے، نہ کہ اسے مکمل سوشل چیٹ پلیٹ فارم بنانا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آزمائشی مرحلے کے دوران صارفین کی جانب سے اس فیچر کو کافی پسند کیا گیا تھا، جس کے بعد اب اسے مزید صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار