ایشیا اردو

فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے زیر انتظام ملتان میں 15روزہ جھینگا فارمنگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل فشریز جنوبی پنجاب ڈاکٹر پرویز خالد، ڈائریکٹرٹریننگ فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر امداد اللہ اور فش فارمرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 71فیصد زمینیں کلراٹھی ہیں جبکہ 29فیصد زمینوں سے ہم اپنی مختلف فصلوں کی پیداوار حاصل کررہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کا یہ ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے کلراٹھی زمینوں سے بھی خاطر خواہ منافع حاصل ہوگا۔بیرون ممالک جھینگاکی بڑی مانگ ہے اعلیٰ کوالٹی کا جھینگا فروخت کرکے ہم قیمتی زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ایک نئی جہت لائے گا جس سے کھارے پانی والی زمینوں کے 1 ایکڑ سے 11 لاکھ روپے تک منافع کمایا جا سکے گا۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ ہمیں اپنی پروڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن کے کمپوننٹس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پراسیسینگ،ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کی سہولیات اس منصوبہ کو مزید تقویت دیں گی۔انہوں نے کہا کہ جھینگا فارمرز کے بجلی کے مسائل بھی حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر محکمہ فشریز کے ماہرین نے اپنے لیکچرز میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 6ارب کی لاگت سے جھینگا فارمنگ کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔1ایکڑ پر فارمنگ کیلئے 1لاکھ20ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ ایک فارمرزیادہ سے زیادہ 10ایکڑ کیلئے 12لاکھ روپے تک سبسڈی کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کوسٹ پر ملٹی پرپزہیچری قائم کی جائے گی۔پنجاب میں 15ایکڑ پر مشتمل نمائشی جھینگا فارم بنایا جائے جبکہ اس منصوبہ کے فروغ اور کامیابی کیلئے 1570 جھینگا فارمز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ضلع مظفرگڑھ میں سلائن ایکوا کلچر ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے گا۔3500 ایکڑ پر جھنگا فارمنگ کے لئے50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔پرائیویٹ سیکٹر کے لئے جھینگا ہچری اور جھینگا فیڈ مل پر 50فیصد سبسڈی دی جائے گی۔جھینگا کی پراسیسنگ کیلئے سنٹرزکے قیام پر 50فیصد سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار