ایشیا اردو

محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں جاری 2روزہ زرعی نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔کامیاب نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیااوراعلیٰ کارکردگی پر شیلڈزبھی دی گئیں۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین،چئیرمین پامرا نوید انور بھنڈر،بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا خطہ ملکی فوڈ سیکیورٹی میں نہایت اہم کردار کا حامل ہے۔ اس علاقے میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے خطیر رقم خرچ کرکے نئے منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں جن کے فی ایکڑ پیداوار میں مثبت اثرات سمیت خطے کے کاشتکاروں کی معیشت مستحکم ہوگی۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کیلئے بھرپور رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایگریکلچر شو2022 کا ڈیرہ غازی خان میں انعقاد اسی کی کڑی ہے جس سے کاشتکاروں، درآمد و برآمد کنندگان کو ایک موثر پلیٹ فارم ملا ہے۔اس نمائش کو بجا طور پر جنوبی پنجاب کااپنی نوعیت کا بزنس ٹو بزنس ایونٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔اس سے کاشتکاروں، پروسیسرز اور برآمد کنندگان کیلئے قومی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع کی فراہمی کے علاوہ پاکستانی زرعی مصنوعات کی ترقی اور فروغ کے امکانات وسیع طور پر موجود تھے۔اس نمائش میں زرعی شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے100سٹالز لگائے گئے جن سے اُن کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق مدد ملی ہے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے اس میگا ایونٹ کی بھرپور کوریج پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے ہمارے مقامی امپورٹرزاور ایکسپورٹرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آیا ہے جس سے وہ بھرپورکاروبار ی فوائد حاصل کر سکیں گے۔اس نمائش کے انعقاد کے اثرات زرعی ترویج و ترقی کیلئے ایک نیا سنہرا باب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عوام اور یہاں موجود اپنے صنعتکار وکاشتکار بھائیوں کامشکور ہوں جنہوں نے اس نمائش میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنایا۔بلاشبہ آج زرعی شعبے سے وابستہ لوگوں کی یہاں آمد اس نمائش کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے تمام سبسڈیزکو" کسان کارڈ" کے ذریعے کیش ٹرانسفرکی صورت میں براہ راست کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے اور اب تک 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں اوراس کے ذریعے اب تک1 ارب50 کروڑ روپے کی سبسڈی کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی چٹھہ کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نے کہا کہ اس ایگرکلچر شو کے منتظمین لائق تحسین ہیں جہنوں نے اس پسماندہ علاقے میں جدید فارمنگ کے طریقے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیااور نمائش میں رکھی گئی جدید مشینری فصلوں،سبزیوں،باغات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔میں اس کے ساتھ ڈی جی خان ڈویژن کے کاشتکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس نمائش میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ محکمہ زراعت ڈی جی خان میں ایسے پروگرمز کا انعقاد کرتا رہے گ

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار