ایشیا اردو

چوہدری عبدالقیوم

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے اچانک تھانہ صدر ملتان کا معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک،حوالات، تھانہ کے ریکارڈ،مالخانہ،ملازمین کی رہائشی بیرکس اور صفائی کا جائزہ لیا انہوں نے وہاں موجود سائلین سے بھی گفتگو کی اور ان کی شکایات سنیں اور ان شکایات کے بلاتاخیر حل کی ہدایت کی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے تھانہ کی صفائی کو بہتر کرنے ریکارڈ مکمل کرنے اور حوالات میں سہولیات کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل کے جلد حل کو ترجیح دی جائے جرم کے فوری اندراج اور جلد سراغ کے لیے کوشاں رہیں پولیس کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کے لیے پیشہ ورانہ امور کو مہارت سے انجام دیں ظالم کا ہاتھ روکیں اور مظلوم کی داد رسی کریں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نےکہا کہ گشت کو بہتر کریں جرائم میں کمی کے لیے کوشاں رہیں انہوں نے کہا کہ انصاف اللہ کی صفت ہے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کر کے اللہ کی خوشنودی اور مظلوم کی دعائیں حاصل کریں انہوں نے کہا کہ تھانہ کے تمام رجسٹر مکمل کریں اور آن لائین سسٹم پر بھی تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ کریں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار