وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور زرعی پیدوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کو 1 ارب روپے سے زیادہ کی زرعی مشینری 50 فیصد سبسڈی پر فراہم کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی سربراہی میں قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 65 لیزر لینڈ لیولرز جیتنے والے خوش نصیب کسانوں کا بذریعہ قرعہ اندازی اعلان کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ اعجاز احمد گل بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ان کسانوں کو فی یونٹ اڑھائی لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا کسان خوشحال ہوگا اسکی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا اسی وژن کے تحت وزیراعظم عمران خان کی زرعی پالیسی کے تحت حکومت پنجاب نے سبسڈی ریٹس پر زرعی آلات کی کسانوں کو فراہمی کا آغاز کررکھا ہے تاکہ زرعی شعبے میں انقلاب لایا جاسکے۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے جعلی کھاد اور ناقص زرعی ادویات کے خلاف بھی کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے اب تک ضلع میں کروڑوں روپے کی جعلی کھاد پکڑی جاچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو مراعات اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے قرعہ اندازی میں کامیاب کسانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لیزر لینڈ لیولرز بھی تقسیم کئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار