ایشیا اردو

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق زرعی ٹاسک صوبہ بھر میں زرعی مداخل کی اپنے پرائس کنٹرول کے مطابق دستیابی کے لئے کوشاں ہے۔ یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد نے راولپنڈی کے دورہ میں میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کی۔ صوبہ بھر میں جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس ضمن میں اب تک 29 ہزار8 سو34 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور 2727 ایف آئی آرز کا اندراج عمل جبکہ 1238 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ زرعی ٹاسک فورس پنجاب نے اب تک 69 کروڑ روپے کی جعلی زرعی ادویات و غیر معیاری کھادوں کو ضبط کیا ہے 69 کروڑ روپے کی جعلی زرعی ادویات قبضہ میں لی گئیں اور جعلی کھادیں تیار کرنے والی 51 فیکٹریاں سیل کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جارہی ہے۔ ان اقدامات سے کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی ہو سکے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس) پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب زرعی ٹاسک فورس نے شکایات درج کرانے کا نیا سسٹم متعارف کرایا ہے جو کہ زیرو کاسٹ کمپلینٹ سسٹم ہے۔ جس کے ذریعے کاشتکار کسی بھی وقت واٹس ایپ/ ایس ایم ایس کے ذریعے 0300-2955539 پر اپنی شکایات بذریعہ پیغام یا ویڈیو بھیج سکتے ہیں اور اس پر کاروائی چوبیس گھنٹے کے اندر عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں زرعی مداخل (زرعی ادویات اور کھادوں) کا کوئی بحران نہیں ہے اور کاشتکاروں کو ان زرعی مداخل کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس نے سموگ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سموگ کے کنٹرول کے لئے زرعی ٹاسک فورس نے ان دو سالوں میں مربوط اقدامات کیے ہیں۔ اس حوالہ سے فصلات کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی لگائی گئی۔ امسال فصلات کی باقیات کو جلانے پر 1200 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو فصلات کی باقیات کے مثبت استعمال کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے جدید مشینری کی خریداری پر 300 ملین کی سبسڈی بھی دی گئی ہے تاکہ کاشتکار فصلوں کی باقیات کا مثبت استعمال کر سکیں۔ انہوں نے زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس موقع پر سخی محمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2021 کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں 12 لاکھ 4 ہزار 5سو 17 روپے کی جعلی زرعی ادویات قبضے میں لی گئی ہیں اور جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے 23 ڈیلروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ سجاد حیدر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈویژن نے انہیں راولپنڈی ڈویژن میں کھاد کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار