ایشیا اردو

محکمہ زراعت نے کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے کاٹن ایڈ وائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق کاشتکارزیادہ بارشوں کی صورت میں فوری طور پر پانی کے نکاس کیلئے شفٹی پمپ کا استعمال کریں تاکہ اضافی پانی کو فوری طور پر کھیت سے نکالا جاسکے۔ جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک کیا جائے۔و تر آنے پر ہاتھ سے گوڈی کریں اور ہل چلائیں یا شیلڈ چڑھا کر بوقت ضرورت گلائفوسیٹ بحساب 1500 تا 2000 ملی لٹر فی 100 لٹر پانی سپرے کریں۔ بارش کے بعد یوریا 2 کلو گرام + پوٹاشیم نائٹریٹ 200 گرام + بوریک ایسڈ (17 فیصد) 300 گرام + زنک سلفیٹ (33 فیصد)250 گرام اور میگنیشیم سلفیٹ 300 گرام کو 100 لٹر پانی میں حل کرکے ہفتہ کے وقفہ سے دو سپرے کریں۔ بارش کے پانی میں 1 بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔ کپاس کے پودوں کے مرجھاؤ کیلئے سلفر (80 فیصد) بحساب 3 کلوگرام پانی کے ساتھ استعمال کریں اور فوسٹائیل ایلومینیم 250 گرام 100لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔ پتہ مروڑ وائرس کی روک تھام کیلئے کھیت کے اندر اور کھیت کے ارد گرد موجود جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔ سفید مکھی کا کپاس کے علاوہ اس کے میزبان پودوں (بھنڈی، توری، تمباکو، حلوہ کدو، کھیرا، کریلہ، ٹماٹر، مرچ، گارڈینیہ وغیرہ) پر بھی موثر تدارک کریں۔ آدھی بوریا سلفیٹ آف پوٹاش + آدھی بوری یوریا فی ایکڑ 15 دن کے وقفہ سے 2 دفعہ استعمال کریں اور بعد ازاں ہر 15 دن کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں۔ ملی بگ کے میزبان پوووں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔ چند پودوں کے حملہ کی صورت میں اُکھاڑ کر پولی تھین بیگ میں ڈال کر کھیت کے باہر زمین میں دبا دیں۔ ٹکڑیوں میں حملہ کی صورت میں متاثرہ پودوں کی نشاندہی کریں اور ملی بگ کے تدارک کیلئے میلا تھیان یا پروفینو فاس کا سپرے کریں اور 4 دن کے وقفے سے سپرے دہرائیں۔ فصل کا ہفتہ میں 2بار باقاعدگی سے معائنہ (پیسٹ سکاؤٹنگ) کرتے رہیں حملہ معاشی حد نقصان سے بڑھنے کی صورت میں سفارش کردہ کیمیائی زہریں مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے سپرے کریں۔ چست تیلہ کے موثر تدارک کیلئے فلونیکا میڈ بحساب 80 گرام یا نائٹن پیرام 200 گرام یا ڈائی نوٹی فیوران 100 گرام فی ایکڑ سپرے کریں۔ تھرپس کے موثر تدارک کیلئے سپینٹوریم بحساب 60 ملی لٹر فی ایکڑ یا کلورفینا پائر بحساب 200 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔ سفید مکھی کے موثر تدارک کیلئے نباتاتی محلول (کوڑتما 600 گرام + تمباکو 600 گرام + نیم 600 گرام + اگ 600 گرام اور ہنگ 10 گرام 100 لٹر پانی میں حل کرکے فی ایکڑ) کا سپرے کریں۔ کھیت سے پیلے چپکنے والے کارڈ بحساب 8 فی ایکڑ استعمال کریں اور انہیں 15 دن کے وقفے سے تبدیل کریں۔ حیاتیاتی کنٹرول کیلئے کرائیسوپرلا اور ٹرائیکو گراما بحساب 20 کارڈ فی ایکڑ لگائیں۔ اگر حملہ نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہو تو انڈے اور بچوں کی روک تھام کیلئے سپائروٹیٹرامیٹ بحساب 125 ملی لٹر یا بیپروفیزن بحساب 500 گرام یا پائری پراکسی فن بحساب 500 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں جبکہ بالغ سفید مکھی کی روک تھام کیلئے اسیٹا مپرڈ بحساب 125 گرام یا ڈایا فینھتیوران بحساب 200 ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔ زرعی زہروں کے استعمال کے 5 دن بعد پلانٹ ایکسٹریکٹس کے سپرے کو یقینی بنائیں۔ گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے 8 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں اور کیپسول کو 15 دن کے وقفہ سے تبدیل کریں۔ گرے ہوئے پھل و ڈوڈیوں کو کھیت سے اٹھا کر گہرے گڑھے میں دبا دیں۔ گلابی سنڈی کے ابتدائی حملہ کی صورت میں مدھانی نما پھولوں کو توڑ کر پلاسٹک بیگ میں اکٹھا کرکے زمین میں دبا دیں۔ حملہ معاشی حد نقصان سے بڑھنے کی صورت میں گیماسائی ہیلوتھرین بحساب 100 ملی لٹر + تمباکو1 کلوگرام فی 100 لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔ سپرے ترجیحاً شام کے وقت کریں۔ ایک ہی گروپ کی زہر کا بار بار استعمال نہ کریں۔ تمام کاشتی امور محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق کریں۔ صاف ستھری چنائی کریں تاکہ اچھی قیمت وصول ہوسکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار