ایشیا اردو

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع /ڈپٹی فرٹیلائزر کنٹرولر ظفر عباس و دیگر اہلکاروں نے پولیس پارٹی تھانہ بستی ملوک کے ہمراہ   الماس ایگرو فیکٹری واقعبہاولپور روڈ پر گردیزی موڑپر کامیاب چھاپہ مارکر جعلی کھاد کے 600بیگ پکڑ لئے اور موقع سے5 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔ 500 بیگ این پی کھاد اور100بیگ بی او پی کھاد بوزن 50 کلوگرام فی بیگ تیار کرکے ٹرک میں لوڈ کیے جارہے تھے کہ موقع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ کے دوران پکڑ لئے۔ موقع پر پکڑی جانے والی جعلی کھاد کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ جعلی کھاد و دیگر میٹیریل قبضے میں لیتے ہوئے راو الماس کمپنی ما لک،اسد نواز منیجر،علی حسنین،محمد نواز،محمد شفیق،محمد عظیم،محمد اسلم سمیت دیگر نا معلوم ملزمان کے خلاف پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کے تحت تھانہ بستی ملوک میں ایف آئی آر نمبر 491/22 کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے۔ ملزمان کے پاس کھاد تیار کرنے کا لائسنس موجود نہیں تھااور نہ ہی کھاد تیارکرنے کی محکمہ کو اطلاع دی تھی،سٹور بھی نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ریکارڈ موجود تھا۔ملزمان جعلی کھاد غیر قانونی طریقے سے تیار وپیک کرکے ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کرکے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے تھے۔ پکڑی جانے والی جعلی کھاد بطور مال مقدمہ قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردی گئی۔ موقع پرکھاد کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔
 0-0-0-0-0

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار