وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 51 فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں جہاں روزمرہ ضروریات کی13 قسم کی پھل،سبزیات و دیگر اجناس اوپن مارکیٹ کی نسبت25 فیصد کم ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے آج ماڈل بازار وحدت روڈ اور سبزہ زار میں محکمہ زراعت پنجاب کے تحت رمضان المبارک کے موقع پر قائم فئیر پرائس شاپس کے دورہ کے موقع پر کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ تمام فئیر پرائس شاپس صبح9 بجے سے شام5 بجے تک کھلی رہتی ہیں اور یہاں تازہ سبزیاں،پھل،دال چنااور بیسن وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ ان فئیر پرائس شاپس پر دستیاب آئٹمز کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام الناس کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اپنے دورہ کے دوران سیکرٹری زراعت پنجاب نے رش میں کمی کیلئے فئیر پرائس شاپس پر لیڈیز کاونٹرز کی تعداد بڑھانے اور اُن کو اشیائے ضروریہ پیکٹس میں فراہم کرنے کے احکامات موقع پر صادر کئے۔اس دورہ کے دوران ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں و دیگر افسران اُن کے ہمراہ تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار