مانٹرنگ ڈیسک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق يوکرين کے صدر وولوديمير زيلنسکی نے تصديق کی ہے کہ بلوگورويکا گاؤں کے ايک اسکول کی عمارت پر روس کے فضائی حملے ميں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس اسکول میں 90 شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
روسی فوج نے یوکرین پر 24 فروری پر پہلا حملہ کیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 2 شہروں پر روس نے قبضے کر لیا ہے جب کہ یوکرین نے کئی علاقوں سے قبضہ واگزار کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی فوج سے واگزار کرائے گئے علاقوں میں انسانیت سوز واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ اجتماعی قبر بھی ملی اور سڑکوں پر جا بہ جا لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔ روسی فوج نے شہریوں، ان کی املاک اور اسپتالوں تک کو نشانہ بنایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا تھا جب کہ گزشتہ روز امريکی فرسٹ ليڈی جَل بائیڈن اور کينيڈا کے وزير اعظم جسٹن ٹروڈو نے يوکرين کے غير اعلانيہ دورے کيے تھے۔
ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زيلنسکی نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوست ممالک کے پارلیمنٹ سے ورچوئل خطابات کیے اور اسلحہ فراہم کی درخواست کی ہے۔ وولودیمیر زیلنسکی نے جی سيون ممالک کے اجلاس ميں بھی شرکت کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار