امریکا کا لاکھوں ڈالر مالیت کا جدیدترین ایف ۔35 لڑاکا طیارہ ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے شہر نارتھ کارلسٹن کے ایئر بیس سے پرواز کے بعد لاپتہ ہوگیا ، طیارے کی تلاش کے لیے فوج نے عوام سے مدد مانگ لی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعات تواتر سے پیش آنے کے بعد اپریل میں آرمی کے چیف آف سٹاف نے پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔
خیال رہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعات تواتر سے پیش آنے کے بعد اپریل میں آرمی کے چیف آف سٹاف نے پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبررساں ادارے کے مطابق طیارے کا پائلٹ اپنی سیٹ ایجیکٹ کر کے بحفاظت زمین پر اتر گیا جہاں اس کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا، پائلٹ کی حالت مستحکم تھی۔
پائلٹ کے مطابق اس نے طیارے میں خرابی کا علم ہونے کے بعد اپنی سیٹ ایجیکٹ کرنے سے پہلے اسے آٹوپائلٹ پر منتقل کیا تھا۔
افسران نے پائلٹ کی شناخت جاری نہیں کی ہے ، سینئر ماسٹر سارجنٹ ہیدر اسٹینٹن نے کہا کہ لاپتہ طیارے کے مقام اور رفتار کی بنیاد پر، ایف ۔345 لائٹننگ II جیٹ کی تلاش کارلسٹن کے شمال میں واقع مولٹری اور ماریون نامی جھیلوں میں جاری ہے پر تھا۔
دونوں جھیلیں نارتھ چارلسٹن کے شمال میں ہیں ، رپورٹ کے مطابق جوائنٹ بیس سےدو ایف ۔35 طیاروں نے پرواز کی تھی تاہم ایک طیارے کا پائلٹ اپنے طیارے کو لے کر بیس پر واپس پہنچ گیا ہے ، دونوں طیاروں کا تعلق میرین اٹیک ٹریننگ سکواڈرن 501 سے ہے۔
ائر بیس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی ایوی ایشن کے ہمراہ طیارے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے طیارہ کردہ ایف 35 جنگی طیاروں کی قیمت 8 کروڑ ڈالر ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی رکن کانگرس نینسی میس نے کہا ہے کہ ایف ۔ 35 اس قدر آسانی سے کیسے لاپتہ ہو سکتا ہے کیا اس میں ٹریکنگ ڈیوائس نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ فوج کی طرف سے عوام سے طیارے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار