ملتان (              ) محکمہ زراعت پنجاب کا کماد کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری۔پنجاب کے 13اضلاع مظفرگڑھ،لیہ،راجن پور،بھکر،سرگودھا،قصور،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،منڈی بہاؤالدین،چنیوٹ،رحیم یار خان اور بہاولپور کے کاشتکاروں سے پیداواری مقابلہ جات میں حصہ لینے اور نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔پیداواری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکار کو 3لاکھ روپے،دوسری پوزیشن پر ڈیڑھ لاکھ روپے اورتیسری پوزیشن لینے والے کاشتکار کو75ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ نمائشی پلاٹ کی کاشت پر30ہزارروپے صرف ایک ایکڑ پر سبسڈی دی جائے گی۔پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے خواہشمند کاشتکار 20نومبر2023جبکہ نمائشی پلاٹ لگانے والے کاشتکار24نومبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ درخواست دہندہ کا محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔رجسٹریشن کیلئے متعلقہ دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سے رابطہ کریں۔ درخواستیں تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں موصول کی جائیں گی اور جانچ پڑتال کے بعد ضلع کی سطح پر قرعہ اندازی ہوگی۔درخواست دہندہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے پر محکمانہ سفارشات کے مطابق فصل کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع اور زراعت آفیسر توسیع کے دفتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار