مانٹرنگ ڈیسک
اماراتی پولیس کے مطابق ابوظبی میں مصفح کے علاقے میں 3 آئل ٹینکرز میں آگ لگی جبکہ ابوظبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے تعمیراتی علاقے میں آتشزدگی ہوئی۔
اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصفح کے مقام پر تین فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شامل ہے۔ ابوظبی ائیرپورٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثات کے مقامات پر چھوٹے ڈرون دیکھے  گئے تھے جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار